Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کورنیش: مجسموں سے بھرا ایک 'کھلا عجائب گھر'

جدہ کا ساحلی علاقہ جمالیاتی مجسموں کی وجہ سے کھلا عجائب گھر بنا ہوا ہے
جدہ کا ساحل سمندر دنیا کے خوبصورت ساحلوں میں سے ایک ہے جس کی لمبائی چار ہزار پانچ سو میٹر جبکہ مجموعی رقبہ سات لاکھ  30 ہزار مربع میٹر ہے۔

اس میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد کی گنجائش ہے، سیاحتی کشتیوں کے لنگر انداز ہونے کے لیے مختص جگہ کا رقبہ ایک ہزار آٹھ سو مربع میٹر ہے۔

شمالی کورنیش پر خوبصورت فوارہ اور پیدل چلنے والوں کے لیے دنیا کا طویل ترین پل تعمیر کیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جدہ کا ساحلی علاقہ جمالیاتی مجسموں کی وجہ سے کھلا عجائب گھر ہے جہاں جگہ جگہ سبزہ زار کے علاوہ نابینا افراد کے لیے خصوصی ٹریک بنا ہوا ہے۔ ساحلی علاقے میں معذور افراد کے لیے بھی خصوصی انتظام ہے۔

ساحلی علاقہ متعدد حصوں میں تقسیم ہے جس میں ہر ایک مختلف نام سے پہچانا جاتا ہے۔ 

یہاں ثقافتی پارک بھی ہے جس میں حکومتی اداروں کے علاوہ نجی ادارے مختلف ثقافتی تقریبات اور پروگرام منعقد کرتے ہیں۔

 

شیئر: