Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے کے ٹکٹ پر 10 فیصد ڈسکاؤنٹ، کس ملک سے آنے والے مسافر فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

پی آئی اے نے پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 10 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 10 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے بدھ کو ایک بیان میں بتایا کہ ’قومی ایئرلائن نے پیرس سے پاکستان کے مختلف شہروں کا رُخ کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 10 فیصد خصوصی ڈسکاؤنٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔‘
’اس پیش کش کا مقصد مسافروں، بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سفر کو مزید آسان اور سستا بنانا ہے۔مسافر 10 فروری 2026 تک اپنی بُکنگ کروا سکتے ہیں۔‘
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ’یکم فروری سے 10 مارچ اور یکم مئی سے 15 مئی 2026 کے درمیان سفر کرنے والے مسافر اس رعایت سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔‘
مسافر اس رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پی آئی اے کے سرکاری بُکنگ دفاتر، ویب سائٹ، موبائل ایپ یا اپنے قریبی مستند ٹریول ایجنٹس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔‘
قومی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق ’پی آئی اے اپنی روایتی مہمان نوازی کے ساتھ مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔‘

 

شیئر: