Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کے باہر کبوتروں کی دلکش اڑان

پیشہ ور فوٹو گرافر بننے کے لیے دوستوں کے مشورے سے کیمرہ خریدا۔(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے  پیشہ ور فوٹو گرافر بدر العتیبی نے مکہ مکرمہ میں حرم شریف کے باہر کبوتروں کے مخلتف مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے۔
العریبہ نیٹ کے مطابق حرم مکی کے باہر  لاتعداد کبوتروں کی موجودگی کا  کیمرے کی آنکھ سے اظہار  خوبصورت ماحول کو اجاگر کرنے کی ایک منفرد کوشش ہے۔

مکہ مکرمہ کی ام القریٰ یونیورسٹی میں قانون کے طالب علم بدر العتیبی نے العربیہ نیٹ کو  بتایا کہ  چھ سال قبل انہیں فوٹو گرافی کا شوق ہوا۔
شروع شروع میں انہوں نے موبائل کیمرے سے اپنا  یہ شوق پورا کرنے کی کوشش کی مگر بعد میں  پیشہ ور فوٹو گرافر بننے کے لیے دوستوں کے مشورے سے ڈیجیٹل کیمرہ خرید لیا۔

بدر العتیبی نے بتایا کہ حرم مکی  کے باہر موجود کبوتر مختلف ناموں، رنگوں اور نسلوں کے ہیں۔ تاریخ اور دستاویزی کتابوں میں بھی کبوتروں کی اقسام کی تفصیلات ملتی ہیں۔
ان میں سے بعض کی گردن  گہرے نیلے رنگ کی ہوتی ہے۔ ان کے پروں  کے کنارے اور دم سیاہ ہوتی ہے جبکہ ان کا باقی حصہ سفیدی مائل نیلے رنگ کا ہوتا ہے۔

 انواع و اقسام کے کبوتر مکہ مکرمہ بالخصوص مسجد حرام اور  مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے اطراف میں ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔

العتیبی نے مزید  بتایا کہ انہوں نے حرم مکی میں کبوتروں کی  یہ خوبصورت فوٹو گرامی اپنے دوستوں کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کی تاکہ  یہاں کے کبوتروں کا دلکش انداز  دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔
 

شیئر: