Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگوروں سے کشمش تیار کرنے کا موسم

افغانستان کے صوبے کندھار کے ضلعے پنجوائی میں انگوروں کو خشک کرنے عمل شروع ہوچکا ہے۔
افغانستان میں چونکہ انگور زیادہ مقدار میں پیدا ہوتے ہیں اس لیے ان کو خشک بھی کیا جاتا ہے جو بعد میں کشمش کی شکل میں افغانستان سمیت دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہوتی ہے۔ یہ کشمش چاولوں کو بھی لذیذ بناتی ہے اور سردیوں میں دیگر خشک میوہ جات کے ساتھ بھی استعمال ہوتی ہے۔
انگور خشک کرنے کے لیے صاف اور وسیع جگہ چاہیے ہوتی ہے، خبررساں ایجنسی اے ایف پی کی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کشمش کن مراحل سے گزر کے بنتی ہے۔

مزدور انگور کے بھرے کریٹوں کو کھلے میدان میں لاتے ہیں اور ان کو احتیاط کے ساتھ پھیلاتے ہیں۔

انگور کو جب پھیلایا جاتا ہے تو اس بات کا خاص خیال کیا جاتا ہے کہ زمین صاف ہو۔

مزدور ان انگوروں سے خراب دانے ہٹاتے ہیں، کوشش یہ ہوتی ہے کہ اچھا انگور ہی کشمش بنے۔

کشمش بنانے کا عمل کئی دنوں پر محیط ہوتا ہے، جس میں مزدور اس کو خراب موسمی حالات سے بچاتے بھی ہیں۔

کئی دنوں کی محنت کے بعد جب انگور کے دانے کشمش کی شکل میں آتے ہیں تو ان کو اکھٹا کر دیا جاتا ہے۔

اس عمل میں ایک نہیں بلکہ کئی مزدور معمور ہوتے ہیں۔ 

شیئر: