Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سات ماہ تعطل کے بعد حرم مکی میں باجماعت نمازوں کا آغاز

دوسرے مرحلے میں دو لاکھ 20 ہزار عمرہ زائرین اور 5 لاکھ 60 ہزار نمازی مسجد الحرام آئیں گے‘ ( فوٹو: واس)
کورونا  وائرس کے باعث 7 ماہ تعطل کے بعد مسجد الحرام میں عمرہ اور زائرین کے استقبال کے دوسرے مرحلے کے تحت آج اتوار کو باجماعت نمازوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق آج حرم مکی میں پہلی مرتبہ فجر کی نماز میں زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔

عمرے کی ادائیگی کے ساتھ مسجد الحرام میں نماز کے لیے اجازت ناموں کا اجرا بھی شروع ہو گیا ہے۔

حرم مکی کی 75 فیصد گنجائش کے مطابق اجازت نامے جاری کیے جا رہے ہیں۔ 

محدود عمرہ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں دو لاکھ 20 ہزار عمرہ زائرین اور 5 لاکھ 60 ہزار نمازی مسجد الحرام آئیں گے۔ 

دوسرا مرحلہ  14 روز تک جاری رہے گا۔ 

باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: