Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

11 ملین ریال بیرون ملک ٹرانسفر کرنے والا گروہ گرفتار

’فرضی اکاؤنٹس کے ذریعہ ادنیا کے بڑے اور معروف برانڈز کا نام استعمال کیا اور اس کے ذریعہ غیر قانونی دولت کمائی ہے‘ ( فوٹو: انحاء)
ریاض پولیس نے غیر قانونی ذرائع سے حاصل کی جانے والی آمدنی بیرون ملک ٹرانسفر کرنے میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض ریجن پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان سعودی شہری ہیں جن کی عمریں 30 اور 40 سال کے درمیان ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے فراڈ، دھوکہ دہی اور غیر قانونی ذرائع سے 11 ملین ریال سے زیادہ کی رقم حاصل کی اور اسے بیرون ملک ٹرانسفر کر کے بٹ کوئن میں تبدیل کر دیا ہے‘۔
’انہوں نے سوشل میڈیا ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے 120 سے زیادہ افراد کے ساتھ دھوکہ دہی کامعاملہ کیا ہے‘۔
’فرضی اکاؤنٹس کے ذریعہ انہوں نے دنیا کے بڑے اور معروف برانڈز کا نام استعمال کیا اور اس کے ذریعہ غیر قانونی دولت کمائی ہے‘۔
’ریاض پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا ہے جبکہ تفتیش مکمل کی جا رہی ہے، ٹرانسفر کی جانے والی رقوم کی واپسی کے لیے انٹرپول سے رجوع کیا گیا ہے‘۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: