Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو دوسری لہر کا خدشہ: وزیر صحت

’احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل جاری رکھنے سے ہم دوسری لہر سے محفوظ رہ سکتے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل جاری رکھنا ضروری ہے ورنہ دوسرے ملکوں کی طرح وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’متعدد ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہوگئی ہے جو زیادہ شدید ہے، اگر ہم نے حفاظتی تدابیر میں تساہل کیا تو ہمارے ہاں بھی ایسا ہوسکتا ہے‘۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں  نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے انسداد کے لیے سعودی عرب نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے‘۔
’کورونا سے نمٹنے کے لیے ہمارا شمار بہترین ممالک میں ہوتا ہے، ہمارے ہاں کیسز میں نمایاں کمی ہی نہیں بلکہ مسلسل کمی ہو رہی ہے‘۔
’ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل جاری رکھنے سے ہم دوسری لہر سے محفوظ رہ سکتے ہیں‘۔
’معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے طور پر حفاظتی تدابیر پر عمل کریں‘۔
’معاشرے سے تعلق رکھنے والے کسی بھی طبقے نے تساہل سے کام لیا تو اس سے وہ خود تو متاثر ہوں گے مگر دوسرے افراد بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے‘۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: