Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ابشر‘ کے ذریعے والدین کو عمرے کےلیے کیسے بلا سکتے ہیں؟

اس منصوبے کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر) 
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ معمولات زندگی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے روز مرہ کے امور انجام دیے جارہے ہیں۔ مرحلہ وار پابندیاں بھی اٹھائی جارہی ہیں جن میں سعودی عرب کےلیے سفر اور ویزوں کے اجرا کے حوالے سے پابندیاں شامل ہیں۔
 حرم مکی میں عمرہ کرنے کے لیے جانے والوں کو مرحلہ وار اجازت نامہ جاری کیا جارہا ہے۔ بیرون مملکت سے عمرہ ویزے پر عائد کی گئی پابندی آئندہ مرحلے میں اٹھائی جائے گی۔ 
قارئین اردونیوز کی جانب سے مختلف حوالوں سے سوالات ارسال کیے گئے ہیں۔
وجاہت علی خان کا سوال فیملی ویزے کے حوالے سے ہے، ان کا کہنا ہے کہ فیملی ویزے کےلیے کب اپلائی کرسکتے ہیں؟ 
جواب۔ کورونا وائرس کے حوالے سے تاحال نئے ویزوں کے اجرا کے بارے میں حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔ بین الاقوامی پروازیں مرحلہ واربحال ہورہی ہیں۔ بین الاقومی سفر پر عائد پابندیوں کے مکمل خاتمے کے حوالے سے سرکاری طور پر اس بارے میں اعلان کیا جائے گا۔
بین الاقوامی سفر پرعائد پابندیاں ختم ہو نے کے ساتھ دیگر معاملات بھی بحال ہو جائیں گے۔ اس حوالے سے سرکاری طور پر وزارت صحت اور دیگر اداروں کی جانب سے باقاعدہ طورپر اطلاع فراہم کی جائے گی۔ 
کورونا کے حوالے سے حالات حسب سابق مکمل طور پر بحال ہونے اور اس بارے میں عائد پابندیوں کے خاتمے کے ساتھ ہی فیملی ویزے کے اجرا کے حوالے سے بھی معاملات بحال ہو جائیں گے۔ 
شاھد خان نے عمرہ ویزے کے حوالے سے دریافت کیا ہے۔ ان کا سوال ہے کہ ابشر سسٹم کے ذریعے اپنے والدین کو عمرہ کے لیے کس طرح بلا سکتے ہیں؟ 
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے گزشتہ برس مجوزہ طور پر ’عمرہ ضیافت‘ کے منصوبے جسے عربی میں ’تاشیرہ مضیف ‘ کا عنوان دیا گیا تھا، تاہم اس بارے میں وزارت کی جانب سے مذکورہ منصوبے کو شروع کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان نہیں ہوا۔

نئے ویزوں کے اجرا کے بارے میں حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)

اس لیے جب تک یہ منصوبہ باقاعدہ طور پر وزارت حج و عمرہ کی جانب سے منظور نہیں ہو جاتا اس وقت تک اس حوالے سے کوئی بات حتمی طور پر نہیں کی جاسکتی، کیونکہ اس منصوبے کی تفصیلات تاحال واضح انداز میں سامنے نہیں آئی ہیں۔ 
عمرہ ضیافت کے حوالے سے ابتدائی اور غیر حتمی معلومات کے مطابق مملکت میں مقیم غیر ملکی ایک برس کے دوران 3 سے 5 رشتہ داروں کو عمرہ ویزے پر بلانے کے اہل ہوں گے۔
ابتدائی طور پر فی معتمر اس کی فیس 500 ریال ہونے مقرر کی جانے کی توقع ہے، تاہم اس حوالے سے وزارت حج کی جانب سے حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔ اس بارے میں وزارت حج و عمرہ میں عمرہ ضیافت منصوبہ زیر غور ہے، جیسے ہی کورونا وائرس کے حوالے سے حالات و معمولات زندگی حسب سابق بحال ہوں گے اس بارے میں بھی کوئی حتمی بات سامنے آئے گی۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: