Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں مظاہرے اور لوٹ مار

امریکی شہر فلاڈلفیا میں پیر کو پولیس کی فائرنگ سے ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق پولیس کے ساتھ جھڑپ کے دوران 90 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جھڑپ کے دوران 30 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
27 سالہ والٹر ویلس کو دو دن قبل اس وقت پولیس نے گولی ماری جب اس نے چاقو پھینکنے سے انکار کیا، والٹر ویلس کے خاندان کا کہنا ہے کہ اس کا ذہنی توازن صحیح نہیں تھا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں مظاہروں اور اس کے بعد کی صورتحال دیکھی جا سکتی ہے۔

مظاہرین دو دن سے احتجاج کر رہے ہیں، اس میں سینکڑوں افراد نے حصہ لیا۔

مظاہرین کے روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعنیات تھی۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے موبائل فون کا ایک سٹور بھی لوٹا۔

مظاہرین نے دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچایا جس میں ایک اے ٹی ایم کو بھی نکالا گیا۔ یہ مظاہرین لوٹا گیا ایک اے ٹی ایم مشین گاڑی میں رکھ رہے ہیں۔

یہ مظاہرے کے دوران لوٹے گئے ایک کاسمیٹک سٹور کا حال ہے۔

امریکہ میں رواں برس مئی میں ایک سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کے پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہروں نے زور پکڑا تھا جس کے بعد دنیا بھر میں بلیک لائیو میٹرز کے نام سے تحریک چلی۔

شیئر: