Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان جدہ میں مشترکہ بحری مشق اختتام پذیر

 سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان مشترکہ بحری مشق ’بلیو ڈیفینڈر 2026‘ جدہ کے کنگ فیصل نیول بیس پر اختتام پذیر ہوگئی۔
وزارت دفاع کے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا گیا’ سعودی رائل نیول فورسز اور امریکی بحریہ کی مشترکہ مشق کا مقصد فوجی تعاون کو بڑھانا اور تجربات کا تبادلہ تھا۔‘
مشق میں متعدد فیلڈ اور ٹیکٹیکل سیناریو پر عملدرآمد کا مشاہدہ کیا گیا۔ دونوں ملکوں کی فورسز نے اعلی سطح پر پروفیشنل مہارت اور جنگی تیاری کا مظاہرہ کیا جو آپریشنل صلاحیتوں اور میری ٹائم سکیورٹی کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کی صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے۔
امریکی جنرل کمانڈ کے مطابق اس سال مشترکہ مشق میں 50 سے زیادہ امریکی اہلکاروں نے شرکت کی، جس میں ڈیمج کنٹرول، میری ٹائم انگیجمنٹ، یوایس نیوی، یوایس میرین کور اور یوایس سکیورٹی کوسٹ گارڈ کی ٹیمیں شامل تھیں۔

اس مشق نے آپریشنل اور ٹیکٹیکل دونوں سطح پرباہمی تعاون کو بڑھانے کا موقع فراہم کیا۔
جدہ میں امریکی قونصل جنرل رفیق منصور نے بھی مشق دیکھی، ان کا کہنا تھا ’ مشترکہ بحری مشق امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط شراکت داری کی مثال ہے۔‘

 

شیئر: