Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال 2020 میں ماحولیات کا کیا حال رہا؟

اٹلی میں ایک میدان میں مختلف رنگوں کے پھول کھلے ہیں (فوٹو: روئٹرز)
 ماحولیات کو بچانے کے لیے دنیا کے مختلف ممالک میں کئی آوازیں اٹھی ہیں، تاہم اب بھی کئی ایسی سرگرمیاں ہوتی ہیں جو فضا کو گرد آلود کر رہی ہیں۔
روئٹرز نے سال 2020 کی ماحولیات سے متعلق تصاویر کو جمع کیا ہے، جن میں سے کچھ ذیل میں دی گئی ہیں۔

کینیا میں ایک خاتون کھانے پینے کی اشیا فروخت کر رہی ہے جبکہ اوپر قوسِ قزح خوب صورت منظر پیش کر رہی ہے۔

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے جنگل میں ستمبر میں لگنے والی گلاس فائر نام کی آگ کے دوران ایک جلتے درخت سے چنگاریاں نکل رہی ہیں۔

کینیا میں ترکانا قبیلے کی ایک خاتوں ٹڈی دل کے جھنڈ کے درمیان کھڑی ہیں۔

فن لینڈ کے علاقے لیپلینڈ میں شمسی ہوا کی نقل و حرکت سے آسمان میں پیدا ہونے والی نارتھرن لائٹ نام کی روشنی کے مناظر۔

جنوبی کوریا میں ایک خاتون گلابی گھاس کے درمیان سیلفی لے رہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ موجود ایک اور خاتون میک اپ ٹھیک کر رہی ہیں۔

پاکستان کے شہر کراچی میں ایک لڑکا کوڑے کے ڈھیر پر چل رہا ہے۔

برطانیہ میں ایک چڑیا اپنی چونچ میں فیس ماسک دبائے ہوئے ہے۔

چین کے شہر شنگھائی میں آسمان پر بجلی کڑکنے کا منظر۔

انڈیا کے شہر نئی دہلی کا ایک رہائشی علاقہ سموگ کی لپیٹ میں ہے۔

شیئر: