Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کو مالدیپ کے صدر کا مکتوب موصول

سعودی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات میں مالدیپ کے سفیر مکتوب حوالے کیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیز کا دوطرفہ تعلقات سے متعلق ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیرخارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے جمعرات کو ریاض میں مالدیپ کے سفیر احمد سریر نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات جا ئزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 

شیئر: