Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کہیں زرد پتوں کی بہار تو کہیں برف سے ڈھکے پہاڑ

کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے باعث نہ تو لوگ ایک دوسرے سے پہلے کی طرح مل سکتے تھے اور نہ ہی کہیں دور سفر کرنے کی اجازت تھی۔ اس دوران خود کو مصروف اور ذہنی طور پر صحت مند رکھنے کے لیے لوگوں نے ورزش کا سہارا لیا اور ساتھ ہی اپنے اردگرد کے قدرتی مناظر سے بھی لطف اندوز ہونا شروع کر دیا۔ 
دیکھیے دنیا بھر سے حسین مناظر کی جھلکیاں روئٹرز کی ان تصاویر میں۔ 

برطانیہ کے ایک ساحل کا منظر جہاں سمندر کی لہریں اپنا زور دکھا رہی ہیں۔

سوئٹزرلینڈ کے ایک پہاڑی علاقے میں سب کچھ برف میں ڈھک گیا ہے۔ 

روس کے شہر سینٹ پیٹز برگ کی ایک فوگی صبح میں ایک شخص مچھلیاں پکڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یورپ کے سکینڈینیوین ممالک اپنی خوبصورتی اور شمالی لائٹس کے لیے مشہور ہیں۔

سرسوں کے کھیت دلکش نظارہ پیش کرتے ہیں۔

یہ آسمان پر خاکہ نہیں بنا ہوا بلکہ پرندوں کا جھنڈ ہے جو اکھٹے کسی اور ملک کو ہجرت کر رہے ہیں۔

لیوینڈر کے کھیت انتہائی خوبصورت منظر پیش کرتے ہیں۔

سکاٹ لینڈ اپنے قدرتی حسن کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے جہاں خزاں کے موسم میں ہر طرف رنگ دکھائی دیتا ہے۔

موسم سرما کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوہ پیما ایک جمی ہوئی آبشار کو سر کرنے کی کوشش میں ہیں۔

چین میں ہر سال برف سے بنے ہوئے مجسموں کی نمائش ہوتی ہے۔

موسم سرما کے شروع ہوتے ہی افغانستان کے شہر کابل کی قرغہ جھیل مکمل طور پر جم چکی ہے۔

شیئر: