Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تصاویر: ٹوکیو اولمپکس میں کہیں جیت کا جشن اور کہیں آنسوؤں سے بھری آنکھیں

ٹوکیو اولمپکس میں میڈلز جیتنے کے لیے کھلاڑی ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ جہاں مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ایتھلیٹس تمغے اپنے نام کر رہے ہیں وہیں کچھ کھلاڑیوں کو ہار کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو جشن مناتے اور مہینوں محنت کرنے کے بعد ہارنے والے کھلاڑیوں کو افسردگی کی تصویر بنے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس تصویر میں کینیڈا کی سافٹ بال ٹیم کی ڈینئیل لاوری جاپان سے ہارنے کے بعد افسردہ بیٹھی ہیں۔

چین سے تعلق رکھنے والی شی تنگ ماؤ اور وانگ ہان تین میٹر سپرنگ بورڈ کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد خوشی منا رہی ہیں۔

جارجیا کے شہوٹا مشویلیڈز 61 کلوگرام کے ویٹ لفٹنگ مقابلے میں ناکام ہونے کے بعد غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایکواڈور کے رچرڈ کاراپاز مردوں کی روڈ ریس سائیکلنگ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد پر جوش دکھائی دے رہے ہیں۔

یونان کی کھلاڑی اینا خواتین کی ایک سو میٹر بٹرفلائی ریس میں ہارنے کے بعد غمزدہ دکھائی دے رہی ہیں۔

برازیل کی مارتا خواتین کے فٹ بال میچ میں چین کے خلاف تیسرا گول کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔

سپین کی ایڈریانا سیریزو کی آنکھوں میں خواتین کے 48 کلوگرام تائیکوانڈو مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد خوشی کے آنسو بھر آئے۔

نیوزی لینڈ کی گابی رینی خواتین کے فٹ بال مقابلے میں آسٹریلیا کے خلاف پہلا گول کرنے کے بعد خوشی منا رہی ہیں۔

شیئر: