Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیل بردار جہاز کو اغوا کیا گیا ہے: عمان

’مذکورہ تیل بردار جہاز کوخلیج عمان کے بین الاقوامی سمندر سے اغوا کیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سلطنت عمان نے کہا ہے کہ ایسفالٹ پرنسس نامی تیل بردار جہاز کو اغوا کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عمان نے کہا ہے کہ ’مذکورہ تیل بردار جہاز کوخلیج عمان کے بین الاقوامی سمندر سے اغوا کیا گیا ہے‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ نے کہا تھا کہ خلیج عمان میں اغوا ہونے والے جہاز کو ہائی جیکرز نے چھوڑ دیا ہے۔
عمان نے کہا ہے کہ ’بین الاقوامی سمندری گزرگاہ کو محفوظ بنانے کے لیے بحری بیڑوں کو روانہ کیا گیا ہے‘۔
دوسری طرف روئٹرز نے اپنے ذرائع کی بنیاد پر کہا تھا کہ ’تیل بردار جہاز کو ایرانی فورسز نے اغوا کیا ہے‘۔
جبکہ ایران نے اغوا سے واقعہ سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: