متحدہ عرب امارات میں منگل کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار 548 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 85 ہزار 462 ہوگئی۔
مزید پڑھیں
-
امارات کا 3 سے 17 سال کے بچوں کو سائنوفارم ویکسین لگانے کا فیصلہNode ID: 587911
امارات کی خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے میں جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 34 ہزار 765 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
وزارت نے بتایا کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 4 چل بسے،مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 960 ہوگئی‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 504 مکمل صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 62 ہزار 660 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی تلقین کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 52 ہزار391 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک ایک کروڑ 68 لاکھ 84 ہزار 412 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘