’افغان فوج لڑنا نہیں چاہتی تو امریکہ بھی ان کے لیے کچھ نہیں کر سکتا‘
’افغان فوج لڑنا نہیں چاہتی تو امریکہ بھی ان کے لیے کچھ نہیں کر سکتا‘
پیر 16 اگست 2021 23:18
بائیڈن کے مطابق ’امریکہ نے اشرف غنی کو طالبان سے بات چیت کا مشورہ دیا تاہم انہوں نے تجویز مسترد کردی‘ (فائل فوٹو: روئٹرز)
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ’ہم نے افغان فوج کی تربیت کی اور انہیں ہر قسم کا اسلحہ فراہم کیا لیکن اگر وہ لڑنا نہیں چاہتیں تو امریکی افواج بھی ان کے لیے کچھ نہیں کر سکتیں۔‘
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’افغان افواج کی تنخواہیں تک ہم ادا کرتے تھے، ‘
انہوں نے کہا کہ افغانستان سے افواج کی واپسی کا فیصلہ درست تھا اور جنگ ختم کرنے کے فیصلے پر انہیں کوئی پچھتاوا نہیں۔
پیر کو افغانستان کی صورت حال پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ’وقت آ گیا تھا کہ امریکہ کی 20 برس طویل ترین جنگ کا خاتمہ کیا جائے۔‘
’افغانستان سے انخلا کے اپنے فیصلے پر قائم ہوں۔ اب 20 برس بعد افغانستان سے نکلنے کا وقت آ گیا تھا۔‘
جو بائیڈن نے کہا کہ ’ہم نے افغان فوج کی تربیت کی اور انہیں ہر قسم کا اسلحہ فراہم کیا لیکن اگر وہ لڑنا نہیں چاہتیں تو امریکی افواج بھی ان کے لیے کچھ نہیں کر سکتیں۔‘