Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کے کیسز میں مزید کمی، 244 نئے مریض

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوارن مزید 407 مریض صحت یاب ہوئے- (فوٹو ایس پی اے)
 مملکت بھر میں جمعے کو  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 244 نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں۔ اس طرح مملکت میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد  5 لاکھ 43 ہزار  562 تک پہنچ گئی ہے۔
اخبار 24 اور سبق ویب سائٹس کے مطابق وزارت صحت نے مملکت میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال پر جاری بیان میں بتایا ہے  کہ جمعے کو وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اموات کی کل تعداد  8 ہزار  520 تک پہنچ گئی ہے۔

جمعے کو کورونا سے 8 اموات ہوئیں ہیں- (فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت نے بتایا کہ جمعے کو کورونا کے مزید 407 مریض صحت یاب ہوئے جس سے شفایاب افراد کی تعداد  5 لاکھ  31 ہزار 324 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ جمعے کو سب سے زیادہ کیسز ریاض ریجن میں 54 سامنے آئے۔ مکہ مکرمہ ریجن میں 46، مشرقی ریجن میں 27، جازان میں 23، عسیر میں  19، مدینہ منورہ  17، قصیم میں 16، نجران میں 13، الجوف اور حدود شمالیہ میں 8،8، حائل میں 7، تبوک میں  4 اور باحہ میں دو کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  مملکت میں ایکٹیو کیسز کی تعداد  کو ہو کر 3 ہزار 718 رہ گئی جبکہ نازک کیسز  1020 ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: