Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت صحت نے نئے تعلیمی سال کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے 

وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا کہ کلاس روم میں سماجی فاصلہ رکھنا ہوگا۔ ( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب میں وزارت صحت نے نئے تعلیمی سال کی آمد پر سکولوں کے لیے کورونا ایس او پیز  جاری کیے ہیں جو کلاس روم اور سکول ٹرانسپورٹ میں نافذ کیے جائیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے نئے تعلیمی سسیشن کے آغاز پر کئی پابندیاں عائد کی ہیں۔
وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا کہ ’کلاس روم میں سماجی فاصلہ رکھنا ہوگا۔ کلاس روم میں نیا سسٹم لاگو کیا جائے گا۔ ایک طالب علم سے دوسرے کے درمیان کم از کم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھا جائے گا۔‘
بیان کے مطابق ’طلبہ کے ٹیبلز آمنے سامنے نہیں ہوں گے۔ ہر ٹیبل پر پارٹیشن کا انتظام حتی الامکان کرنا ہوگا۔‘
 نئے ضوابط  کے تحت لیب روم سے استفادے کا نیا طریقہ کار اپنانا ہوگا۔ 
سکول بس میں بھی سماجی فاصلے کی پابندی کرنا ہوگی۔ بس میں اگلی نشستیں خالی چھوڑنا ہوں گی۔ طالب علم گھر سے سکول تک اپنی نشست پر رہیں گے۔
کسی بھی بس میں گنجائش سے 50 فیصد کے اندر ہی طلبہ سوار ہوں گے۔ 
بس کا انتظار کرتے وقت بھی کم از کم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔ ایک طالب علم سے دوسرے کے درمیان ایک نشست کا فاصلہ چھوڑنا ہوگا۔ بس کی ہر لائن کے درمیان ایک لائن خالی چھوڑنا ہوگی۔

شیئر: