Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس سے متاثر طلبہ دس روز تک سکول نہیں جاسکتے

93 فیصد طلبہ نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کر لی( فائل فوٹو العربیہ)
سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل  الشیخ نے کہا ہے کہ ’سکولوں کے 93 فیصد طلبہ نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوا لی ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق آل الشیخ نے اتوار کو بتایا کہ’ آئندہ ہفتے سے ویکسین لگوانے والے طلبہ سکول آنے لگیں گے‘۔
 سعودی وزارت تعلیم نے آئندہ ہفتے سکولوں میں طلبہ کی واپسی سے قبل کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے گائیڈ بک جاری کی ہے۔
گائیڈ بک میں کہا گیا ہے کہ’ کورونا وائرس سے متاثر کسی بھی طالب علم کو دس روز تک سکول آنے نہیں دیا جائے گا‘۔
گائیڈ بک میں یہ بھی ہے کہ ’سکولوں میں صبح کی اسمبلی منسوخ ہوگی۔ طلبہ سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے براہ راست کلاس روم کا رخ کریں گے‘۔
وزارت تعلیم نے سکولوں کے بوفیہ اور کیفے ٹیریاز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ طلبہ کو لنچ کلاس روم میں کرنے کی اجازت دی ہے۔
گائیڈ بک میں یہ بھی ہددایت کی گئی ہے کہ’ والدین بچوں کی صحت حالت پر نظر رکھیں اور کسی بھی تبدیلی کی صورت میں سکولوں کو پہلی فرصت میں مطلع کریں‘۔

شیئر: