Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کے نئے کیسز دوسرے دن بھی 50 سے کم

پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 5 مریض چل بسے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں اتوار 26 ستمبر کو دوسرے دن بھی کورونا کے نئے کیسز 50 سے کم سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ 
اتوار کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 44 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 58 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 5 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 699 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 2 ہزار 296 رہ گئی ہے، جن میں سے 244 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 46 ہزار 926 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 35 ہزار 950 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: