Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موڈرنا کورونا کی نئی شکلوں سے نمٹنے میں موثر: وزارت صحت

ویکسین کے سائیڈ ایفکٹس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں(فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ موڈرنا ویکسین کورونا وائرس کی نئی شکلوں سے نمٹنے میں موثر ہے اور بھی کئی ویکسینیں اس حوالے سے موثر ہیں۔
اخبار 24 کے  مطابق العبد العالی نے مملکت میں مقیم تمام افراد کے نام پیغام میں کہا کہ کورونا ویکسین کے سائیڈ ایفکٹس سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ 
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی بدلتی ہوئی شکلوں کی موجودگی کا تقاضا ہے کہ سب لوگ ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں لیں۔ ایسا کرنے سے مدافعتی نظام مضبوط ہوجائے گا۔
العبد العالی نے کہا کہ اب تک مملکت بھر میں کورونا ویکسین کی  39 ملین سے زیادہ خوراکیں سعودی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں کو دی جاچکی ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی 16.7 ملین افراد ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں۔ 

شیئر: