Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز 50 سے کم ہوگئے

کورونا کے فعال کیسز کی تعداد بھی کم ہو کر 2 ہزار 296 رہ گئی ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سنیچر 25 ستمبر کو بھی کورونا کے نئے کیسز 50 سے کم سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ 
 سنیچر کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 39 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 50 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 6 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 688 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 2 ہزار 296 رہ گئی ہے، جن میں سے 255 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن  میں سامنے آئے، جن کی تعداد 12 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 12 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
الشرقیہ ریجن 4، مدینہ ریجن میں 3، میں ایک ،جازان ریجن میں 2، عسیر ریجن میں ایک، نجران ریجن میں 2 ، تبوک ریجن میں 2 ، قصیم ریجن ،حائل ریجن، الجوف ریجن اورالباحہ ریجن میں ایک،ایک مریض سامنے آئے۔
اب تک پانچ لاکھ 46 ہزار 843 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 35 ہزار 842 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: