Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں 53 کلو چرس ضبط، سمگلر گرفتار

’مذکورہ افراد گاڑی میں سوار تھے جس کے خفیہ خانوں میں چرس چھپا کر لانے کی کوشش کی جارہی تھی‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
مکہ پولیس نے 53.792 کلو چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دو مرد اور 3 خواتین سمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مکہ پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں دو مرد اور دو خواتین سعودی شہری ہیں جبکہ ایک خاتون یمنی تارک ہے جس کے پاس وزٹر کا کارڈ تھا‘۔
’مذکورہ افراد گاڑی میں سوار تھے جس کے خفیہ خانوں میں چرس چھپا کر لانے کی کوشش کی جارہی تھی‘۔
’سمگلروں کی گرفتاری اور منشیات ضبط کرنے کی کارروائی ادارہ انسداد منشیات کے تعاون سے کی گئی ہے‘۔

شیئر: