Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا

’سعودی فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حوثی میزائل کو فضا میں ناکارہ بنا دیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں نے جازان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا نے آج بدھ کو بیلسٹک میزائل داغ کر جازان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے‘۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’سعودی فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حوثی میزائل کو فضا میں ناکارہ بنا دیا ہے‘۔
’ایران نواز حوثی ملیشیا سعودی عرب کی شہری  آبادی، نجی املاک اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کرتے ہوئے عالمی قوانین کی پامالی کر رہی ہے‘۔

شیئر: