Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک کیمرے میں توڑ پھوڑ کرنے والے دو افراد گرفتار

’گرفتار شدگان سعودی شہری ہیں اور عمر کی دوسری دہائی میں ہیں۔‘ (فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے ٹریفک کیمرے میں توڑ پھوڑ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتار شدگان سعودی شہری ہیں اور عمر کی دوسری دہائی میں ہیں۔
مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے ساہر کے کیمرے میں توڑ پھوڑ کی اور تخریب کاری کرنے کی کوشش کی ہے۔‘
’ان کی تخریب کاری سے کیمرے کو زیادہ نقصان نہیں ہوا تاہم وہ وقتی طور پر معطل ہوگیا۔‘
’نگران کیمروں کی مدد سے ملوث افراد کی شناخت کر کے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔‘
پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان سے ابتدائی تفتیش مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔‘

شیئر: