Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں اجتماعی جھگڑے میں شریک 5 افراد گرفتار

’سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنیاد پر کارروائی کی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں اجتماعی جھگڑے میں شریک 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنیاد پر کارروائی کی گئی ہے۔
ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان سعودی شہری ہیں‘۔
’ایک پٹرول پمپ میں مذکورہ افراد کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس کے بعد دونوں گرہوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس میں ڈنڈے بھی استعمال کئے گئے‘۔
’مخالف گروہ کے ایک شخص کو اس کے حریف نے گاڑی سے کچلنے کی بھی کوشش کی تھی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ویڈیو کی بنیاد پر سب کی شناخت ہوئی اور انہیں گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: