Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات تصاویر میں

پاکستان اور دنیا بھر میں سکھ برادری بابا گرونانک کی 552 ویں جنم دن نہایت عقیدت اور احترام سے منا رہی ہے۔ بابا گرونانک کی جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے انڈیا اور دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری پاکستان آئے ہیں جن کا والہانہ استقبال کیا گیا ہے۔
جنم دن کی تقریبات کے مناظر دیکھیے خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ان تصاویر میں

جنم دن کی تقریبات ننکانہ صاحب میں منائی جا رہی ہیں۔

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری بھی اس تقریب میں موجود ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں کی وجہ سے گذشتہ سال انڈیا سے زائرین کو آنے کی اجازت نہیں ملی تھی۔

مقامی مسلمانوں نے سکھ زائرین کا استقبال کی اور ان پر پھول برسائے۔

جنم دن کی تقریب کے دوران لوگ مذہبی اشلوک اور شاعری بھی پڑھتے رہیں۔

تقریب میں لوگوں میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔

بہت سے زائرین ننگے پاؤں تھے۔

جنم دن کی تقریب کے لیے مقامی انتظامیہ نے خصوسصی انتظامات کیے تھے۔

جنم دن کی تقریب میں خواتین زائرین کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

شیئر: