Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا کے کیسز بڑھنے لگے، چوبیس گھنٹے میں 88 نئے مریض

4 کروڑ 81 لاکھ  64  ہزار کورونا ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں (فائل فوٹو ایس پی اے)
  سعودی عرب میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ بدھ 15 دسمبر کو کورونا کے 50 سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
بدھ کو سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 88 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 76 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔‘
وزارت صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید ایک مریض چل بسا، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 8 ہزار 857 ہوگئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 34 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
سعودی عرب میں اب تک 5 لاکھ 50 ہزار 457 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 39 ہزار 712 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’اب تک کورونا ویکسین کی 4 کروڑ 81 لاکھ  64  ہزار 443 خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔‘

شیئر: