Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اومی کرون سے بچاؤ کے لیے موجودہ ویکسین موثر: وزارت صحت

وزارت صحت تمام حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی  وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے نئے وائرس اومی کرون سے بچاؤ کے لیے کورونا ویکسین کے فعال ہونے سے متعلق سوال کا جواب دیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت کے ترجمان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’اومی کرون کے حوالے سے موجودہ ویکسین موثر ہیں۔ ابھی تک اس کے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا‘۔
ترجمان نے کہا کہ ’وزارت صحت تمام حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ معاشرے کو معتبر اطلاعات کی فراہمی ہمارا فرض ہے‘۔
وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ ’تمام لوگ حفاظتی تدابیر کا اہتمام رکھیں، ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں جلد حاصل کرلیں۔ سب کے تحفظ کا اہم ترین ذریعہ یہی ہے‘۔
یاد رہے کہ ترجمان نے اس سے قبل  الاخباریہ کو انٹرویومیں کہا تھا کہ ’اب مملکت میں 22 ملین سے زیادہ افراد ایسے ہیں جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں جن میں سعودی اور غیرملکی شامل ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ بوسٹر ڈوز بھی لگوا چکے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سعودی معاشرے میں وائرس کا مدافعتی نظام بہترین ہے۔‘
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’کورونا وائرس کی نئی شکلوں سے بچاؤ میں ویکسین کا کردار اہم ہے۔ ’تمام لوگ حفاظتی تدابیرکی پابندی کریں اور پرُہجوم مقامات سے دور رہیں۔‘
 

شیئر: