Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا ایس او پیز کی یومیہ 139 خلاف ورزیاں

کورونا ایس او پیز کی چار ہزار 897 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں( فوٹو الوطن)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 35 روز کے دوران مملکت بھر میں کورونا ایس او پیز کی  چار ہزار 897 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔ یومیہ أوسط 139 کا ہے۔ 
الوطن اخبار کے مطابق اس عرصے کے دوران پہلے ہفتے میں 17.8 فیصد 873 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
دوسرے ہفتے  17.7 فیصد 869 خلاف ورزیاں سامنےآئیں۔ تیسرے ہفتے 17.8 فیصد871 خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔ 
چوتھے اور پانچویں ہفتے کے دوران خلاف ورزیوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ چوتھے ہفتے میں ایک ہزار 134 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں ۔ تناسب 23.2 فیصد رہا جبکہ پانچویں ہفتے ایک ہزار 150 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، تناسب 23.5 فیصد رہا ہے۔ 
بیان میں کہا گیاکہ مکہ مکرمہ میں ایک ہزار 478 ، ریاض میں ایک ہزار 269 اور مدینہ منورہ میں ایک ہزار 82 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ سب سے کم خلاف ورزیاں حدود شمالیہ سامنے آئی ہیں جہاں صرف ایک خلاف ورزی ریکارڈ کی گئی۔  

شیئر: