Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 2 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق

ایک ہی دن میں 4 لاکھ 86 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 لاکھ 86 ہزار سے زائد کیے گئے کورونا ٹیسٹ میں 2 ہزار 114 افراد میں کووڈ19 وائرس پازیٹوپایا گیا۔
اماراتی وزارت صحت کے مطابق کورونا سے ایک روز میں مزید 5 ہلاکتوں کے بعد اب تک 2 ہزار 258 افراد اس وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں اب تک مصدقہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 53 ہزار651 تک پہنچ چکی ہے۔
اماراتی وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے ایک ہی دن میں 1 ہزار 77 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک مجموعی طورپر7 لاکھ 81 ہزار970 افراد وائرس سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

شیئر: