Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی شہریوں کی غیر ملکیوں سے شادیوں میں اضافہ

سال 2021 میں غیرملکیوں سے شادیوں کے تناسب میں 9 فیصد اضافہ ہوا(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کی وزارت عدل وانصاف کی جانب سے جاری سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اماراتی شہریوں کی غیر ملکیوں سے شادیوں کے تناسب میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔
امارت الیوم اخبار نے وزارت عدل کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ سال 2020 کے مقابلے میں سال 2021 کے دوران اماراتی شہریوں کی غیر ملکیوں سے شادیوں کے تناسب میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شارجہ ، عجمان ، ام القوین اور فجیرہ کے متحدہ نکاح رجسٹرار آفس میں سال 2021 کے دوران 737اماراتی شہریوں سے غیر ملکیوں نے شادیاں رجسٹرکی گئیں جبکہ سال 2020 میں یہ تعداد 676 تھی۔
گزشتہ سال 2021 میں 613 اماراتی مردوں نے غیر ملکی خواتین سے شادیاں کیں جبکہ سال 2020 میں غیرملکی خواتین سے شادیوں کی تعداد 564 تھی۔
سروے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سال 2020 میں 112 غیر ملکی مردوں نے اماراتی خواتین سے شادی کی جبکہ سال 2021 کے دوران 124 اماراتی خواتین کی غیر ملکی مردوں سے شادیاں ہوئیں۔
واضح رہے گزشتہ برس کورونا کی وبا کے پیش نظر اماراتی عدالتی نظام میں آن لائن نکاح کی سہولت فراہم کی گئی تھی جس کا مقصد نکاح رجسٹرار کے آفیس میں ازدحام پرقابو پانا اورسماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرنا تھا

شیئر: