Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24 رنز سے شکست

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24 رنز سے شکست دے دی۔ (فوٹو: پی ایس ایل)
پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے بائیسویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24 رنز سے شکست دے دی۔
منگل کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 186 رنز کے تعاقب میں 161 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ول سمید 60 گیندوں پر 99 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیمز ونس 13 رنز بنا کر لیام لونگ سٹن کی گیند پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد 21  گیندوں پر 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے افتخار احمد 10، عمر اکمل اور نور احمد صفر پر عثمان قادرکی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کے محمد حارث 29 رنز بنا کر غلام مدثر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے لیام لونگ سٹن صفر اور حضرت اللہ ززئی ایک رن بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک پی ایس ایل سیون میں آٹھ میچز کھیلے اور چار میچ جیتنے کے بعد پوانٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔  
پشاور زلمی نے بھی اب تک آٹھ میچز کھیلے اور پانچ میچ جیتنے کے بعد پوانٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔
پی ایس ایل سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی کارکردگی قریبا ایک جیسی رہی البتہ منگل کو پشاور زلمی سے میچ ہارنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوانٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر ہے۔

شیئر: