Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فتح کراچی کنگز کو چھو کر گزر گئی، اسلام آباد ایک رن سے کامیاب

کراچی کنگز کے جو کلارک صفر جبکہ محمد نبی تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ (فوٹو: پی ایس ایل)
پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 21ویں میچ  میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز  شکست دے دی۔
سوموار کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو ایک رن سے ہرا دیا۔
کراچی کنگز کے اوپنر اور کپتان بابر اعظم 13 رنز بنا کر ذیشان زمیر کی گیند پر اعظم خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کے شرجیل خان  44، جو کلارک صفر جبکہ محمد نبی تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے 55 رنز جبکہ کرس جارڈن اورجارڈن تھامپسن صفر پر آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بولنگ کرتے ہوئے وقاص مقصود نے تین، آصف علی نے دو جبکہ ذیشان زمیر اور لیام ڈاؤسن نے ایک ایک وکٹ لی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 192 رنز کا ہدف دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلیکس ہیلز 25 جبکہ محمد اخلاق دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کے پہلے کھلاڑی گربازاللہ عماد وسیم کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان 22 اور آصف علی 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فہیم اشرف 29 اور حسن علی 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کے عماد وسیم نے دو اور میر حمزہ، کرس جارڈن عمید آصف اور جارڈن تھامپسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
لاہور قذافی سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں اب تک کراچی کنگز کافی مشکلات کا شکار ہے۔ کراچی کنگز نے پی ایس ایل میں اب تک چھ میچز کھیلے اور کسی میں کامیاب نہ ہو سکی اور  پوانٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے۔
کراچی کنگز کے مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی اب تک چھ میچز کھیلے مگر تین میچ جیتنے کے بعد پوانٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔

شیئر: