Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر عماد وسیم پر جرمانہ

عماد وسیم  نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری کی جانب سے عائد جرمانے کو قبول کیا۔ فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7 کے 21 ویں میچ میں پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کراچی کنگز کے سپنر عماد وسیم پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میچ کے پہلے اوور میں رحمان اللہ گرباز کو آؤٹ کر کے نامناسب ردعمل ظاہر کرنے پر عماد وسیم پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2 (5) کے لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔
بیان کے مطابق عماد وسیم  نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری رنجن مدوگالے کی جانب سے عائد جرمانے کو قبول کیا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز الیکس ہیلز نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔
ٹیم کی جانب سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلز نے ذاتی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل کے مزید میچز کھیلنے سے معذرت کی اور وہ واپس اپنے ملک روانہ ہو رہے ہیں۔

شیئر: