Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 13 ہزار 511 غیر قانونی تارکین گرفتار

’8073 گرفتار شدگان اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی  عرب میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 13 ہزار 511 غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ گرفتاریاں 23 جون 29 جون 2022 کے درمیان ہوئی ہیں۔
مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’8073 گرفتار شدگان اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔
’3368 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزیوں کے مرتکب تھے جبکہ 2070 گرفتار شدگان لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث تھے‘۔
مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’214 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے آئے تھے‘۔
’ان میں سے 57 فیصد یمنی، 31 فیصد ایتھوپی جبکہ 12 فیصد دیگر ممالک کے تارکین ہیں‘۔
’اسی طرح 62 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کے ساتھ تعاون کرنے پر 18 افراد ہوئے ہیں‘۔

شیئر: