Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا زیرو کاربن النما سمارٹ سٹی کہاں بنے گا؟

دبئی کی فرم النما سمارٹ سٹی کو ڈیزائن کرے گی( فائل فوٹو: عرب نیوز)
دبئی کی فرم ریاض میں سعودی عرب کے نئے اور جدید ترین زیرو کاربن شہر النما سمارٹ سٹی کو ڈیزائن کرے گی۔
کنسٹرکشن ویک کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں 10 مربع کلومیٹر کے رقبے پر واقع ہاسپیٹلٹی ہب مختلف شعبوں میں 10,000 ملازمتیں پیدا کرے گا۔
اس منصوبے کے تحت 11 ہزار رہائشی یونٹس اور 44 ہزار افراد کو حتمی آبادی فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
البانہ دبئی کی کمپنی ایو آر بی کی جانب سے ڈیزائن کیا جائے گا۔
ایو آر بی کے سی ای او البحراش باغریان نے کہا کہ ’النما کا مقصد خود کفیل شہر کی اگلی نسل بننا ہے جو شہر کی تمام قابل تجدید توانائی کی ضروریات کے ساتھ ساتھ سائٹ پر رہائشی کی کیلوری والے کھانے کی مقدار کو بھی پورا کرتا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’شہر کی منصوبہ بندی اس کی عمارتوں کے بجائے اس کے لینڈ سکیپ کے ڈیزائن کے ذریعے کی گئی تھی۔ اس سے ایک شہریت پیدا ہوتی ہے جو سماجی طور پر زیادہ جامع، معاشی طور پر زیادہ قیمتی اور ماحول کے لیے زیادہ حساس ہے۔‘
النما ماحول دوست گلیمپنگ لاجز، ایکو ریزورٹس اور ایک نیچر کنزرویشن سینٹر پر مشتمل ہو گا جو ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دے گا۔
گرین ٹیک ہب خوراک، توانائی، پانی، فضلہ، نقل و حرکت، اور تعمیراتی مواد سے متعلق شہری ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے ایک جدید ماحولیاتی نظام فراہم کرے گا۔

شیئر: