Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے سعودی امداد، ایسیسکو کی طرف سے خیر مقدم

200 ملین ڈالرکی لاگت سے بجلی گھروں کو فیول فراہم کیا جائے گا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے کہا ہے کہ برادر ملک یمن میں 400 ملین ڈالر کی لاگت سے متعدد ترقیاتی منصوبے نافذ کرائے گا۔ علاوہ ازیں 200 ملین ڈالرکی لاگت سے بجلی گھروں کو فیول فراہم کیا جائے گا۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عالم اسلامی کی تنظیم برائے تربیت و سائنس و ثقافت (ایسیسکو) نے سعودی عرب  کےاعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی قیادت کا اعلان قابل قدر ہے۔ سعودی عوام یمن کے اتحاد و استحکام کے لیے اس تعاون پر ستائش کے مستحق ہیں۔ 
ایسیسکو نے کہا کہ سعودی عرب یمن کے چھ اہم شعبوں میں ایک ترقیاتی پروگرام اور 17 منصوبوں کو فنڈ فراہم کرے گا۔ ان میں توانائی، ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت اور ریاستی اداروں کی تعمیر شامل ہے۔ 

شیئر: