Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’توکلنا خدمات‘ میں نئی سہولتیں کیا ہیں؟ 

سہولت میں کنگ فہد قرآن کمپلیکس کا ای قرآن بھی شامل ہے۔ (فوٹو: مزمز)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے ’توکلنا خدمات‘ ایپ کے ذریعے متعدد آن لائن سہولتیں متعارف کرائی ہیں۔ یہ کام ڈیٹا اینڈ آرٹفیشل انٹیلی جنس سعودی اتھارٹی (سدایا) کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔ 
اخبار24 کے مطابق وزارت اسلامی امور نے بتایا کہ صارفین توکلنا ایپ کے ذریعے قرآن مجید کے نئے ای ایڈیشن کی تلاوت کرسکتے ہیں۔ مدینہ منورہ کے کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن نے جو قرآن پاک کا ای ایڈیشن جاری کیا ہے وہ اب توکلنا ایپ پر مہیا ہے۔ 
وزارت اسلامی امور نے بتایا کہ  ’توکلنا خدمات‘ ایپ میں ایسی تمام سہولتیں شامل کرنے کے لیے کوشاں ہیں جن کی مسلمانوں کو روزمرہ کی زندگی میں ضرورت پیش آتی ہے۔
مثال کے طور پر ام القریٰ کیلنڈر کے لحاظ سے اوقات نماز، قبلے کی سمت اور اسی طرح کی دیگر سہولتیں جن کی عموما ضرورت  پیش آتی ہے۔ اب تک اوقات نماز اور قبلے کی سہولت مہیا کردی گئی ہے جبکہ دیگر مستقبل میں مہیا ہوں گی۔ اس کے لیے کام جاری ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: