Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممنوعہ اوقات میں مزدوروں سے کام لینے والے آجر پر جرمانہ

اس پر عمل درآمد 15جون سے جاری ہے۔ (فوٹو: سبق)
لیبر آفس مکہ مکرمہ کے انسپکٹرز نے دن کے وقت کھلے مقامات پر دھوپ میں ورکرز سے کام کرانے والے ادارے کے خلاف کارروائی کی ہے۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق انسپکٹرز نے اس اطلاع پر کارروائی کی کہ الشرائع سیکٹر میں ایک ٹھیکے دار دوپہر کے وقت دھوپ میں مزدوروں سے کام لے رہا ہے۔  وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے پابندی عائد کر رکھی ہے کہ دوپہر کے وقت کھلے مقامات پر دھوپ میں ڈیوٹی نہیں لی جاسکتی۔ 
مکہ مکرمہ لیبر آفس کے انسپکٹرز کی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی متعلقہ مقام کا دورہ کیا اور واضح پابندی کی خلاف ورزی پر ٹھیکے دار کے خلاف قانونی کارروائی کی۔
واضح رہے کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے اس وقت پابندی ہے کہ دوپہر 12 سے تین بجے تک کھلے مقامات پر دھوپ میں ڈیوٹی نہیں لی جاسکتی اور اس کا سلسلہ 15 جون سے شروع ہوچکا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

 

شیئر: