Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارکنوں کے دھوپ میں کام نہ کرنے پر پابندی کا آغاز

 یہ پابندی 15جون سے 15 ستمبر تک رہے گی۔(فوٹو سوشل میڈیا)
 سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے موسم گرما میں دھوپ کے اوقات میں کام پر پابندی کا آغاز 15 جون سے کر دیا ہے۔ یہ پابندی 3 ماہ کے لیے عائد رہے گی۔ 
وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں ان دنوں موسم شدید گرم ہوتا ہے۔ کارکنوں کو دھوپ کی تمازت سے بچانے کےلیے دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک دھوپ میں کام نہ کرنے کی پابندی عائد کی جاتی ہے جس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
 بیان میں کہا گیا کہ  کارکنان کی صحت اور سلامتی کے لیے لگائی گئی یہ پابندی 15جون سے 15 ستمبر تک قائم رہے گی۔

دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک دھوپ میں کام نہ کرنے کی پابندی ہے (فوٹو اے ایف پی)

قانون کے مطابق قواعد کی پابندی نہ کرنے والے ٹھیکیداروں پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ وزارت  کا کہنا ہے کہ مذکورہ قانون سے پیٹرول اور گیس منصوبوں کے علاوہ ہنگامی بنیادوں پر اصلاح ومرمت کے کام کرنے والے اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے ملکی سطح پر مختلف ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں جو مقررہ اوقات میں اس امر کا جائزہ لیتی ہیں کہ قانون کی خلاف ورزی تو نہیں کی جا رہی۔ ایسے کارکن جنہیں ان کے ٹھیکیدار کھلی دھوپ میں مقررہ اوقات میں کام کرواتے ہیں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاتی ہے۔

شیئر: