Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارکنوں سے دھوپ میں کام لینے پر پابندی پر عملدر آمد

’فیصلے کا نفاذ آج منگل 15 جون سے 15 ستمبر تک جاری رہے گا‘ ( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں کارکنوں سے دھوپ میں کام لینے پر پابندی کا اطلاق منگل سے ہوگا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت ہیومن ریسورسز اور سماجی ترقی نے کہا ہے کہ ’اس فیصلے کے بعد سرکاری اور نجی سطح پر ملک بھر میں جاری منصوبوں پر دوپہر 12 بجے سے شام 3 بجے تک کام بند ہوگا۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں یہ پابندی 15 جون سے 15 ستمبر 2021 تک جاری رہے گی۔‘
وزارت ہیومن ریسورسز اور سماجی ترقی کے ترجمان سعد آل حماد نے کہا ہے کہ ’یہ فیصلہ دھوپ میں کام کرنے والے مزدوروں اور کارکنوں کی حفاظت اور ان کی صحت کو یقینی بنانے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’دھوپ میں کام پرپابندی کے فیصلے کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد اور کمپنیوں کو سزا دی جائے گی۔‘
’کام کے اوقات کے فیصلے کی خلاف ورزی پر 19911 پر شکایت درج کی جا سکتی ہے۔‘
 

شیئر: