Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج 2O22، انتظامات کی تصویری جھلکیاں

سعودی عرب میں حج کے مناسک کا آغاز ہو گیا ہے۔ دنیا بھر سے 10 لاکھ مسلمان رواں سال حج کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔ 
سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد الحرام میں عازمین حج کو مذہبی استفسارات کا جواب دینے کے لیے ’روبوٹ گائیڈ‘ متعارف کرایا ہے۔ انتظامیہ مصنوعی ذہانت سے استفادے کی حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق روبوٹ گائیڈ زائرین کو حج اورعمرے کے طریقے سے آگاہ کرے گا۔ علاوہ ازیں گیارہ زبانوں میں استفسارات اور جوابات کا فوری ترجمہ بھی فراہم کرے گا۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ نے حج پر آنے والوں کی خاطر مسجد الحرام اور اس کے صحنوں کی آب وہوا خوشگوار بنانے کے لیے 250 دیوہیکل پھوار والے پنکھے نصب کردیے ہیں۔ ان سے پانی کی پھوار چھوڑی جاتی  ہےتاکہ گرمی کی شدت کم ہو۔

منی میں تمام انتظامات مکمل ہیں۔ نئے خیمے امن و سلامتی کے  اعلی معیار سے آراستہ ہیں۔  منی کے خیمے فائر پروف مواد سے تیار کردہ ہیں۔ یہ اے سی کے جدید ترین سسٹم سے آراستہ ہیں۔

پبلک پراسیکیوشن کے تحت ہنگامی فورس کا ایک دستہ حج خدمات فراہم کرے گا اور مشاعر مقدسہ میں حاجیوں کی خدمت پرمامور ہو گا۔ اس کے علاوہ ہیلی کاپٹروں سے بھی نگرانی کی جائے گی۔ 

وزارت دفاع نے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں لو سے متاثرین کےعلاج اور موبائل میڈیکل ٹیموں کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔ 400 سے زیادہ بستروں کا انتظام کیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے مہیا ہوں گے۔

زمزم سپلائی کرنے والے ادارے الزمازمہ نے عازمین حج کی دس منتخب رہائش گاہوں پر زمزم کے خود کار مشینیں نصب کردی ہیں۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق 'بشری زمزم' کے نام سے شروع کیا جانے والا یہ پروجیکٹ تجرباتی مرحلے کے تحت لگایا جا رہا ہے جو عازمین کو زمزم کی بوتلیں مفت فراہم کرے گا۔

سعودی ریلوے لائن کمپنی ’سار‘ نے کہا ہے کہ حج 1443ھ  کے لیے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں حاجیوں کی آمدورفت کے لیے ٹرین انتظامات مکمل ہیں۔

وزارت دفاع نے حجاج کو ہنگامی صحت سہولت فراہم کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر مشاعر مقدسہ پہنچا دیے اور وہاں فیلڈ اور پہلے سے موجود ہسپتال نیز امدادی صحت مراکز بھی فعال ہیں۔

شیئر: