Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے انڈین ایئرلائنز کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈین طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے بدھ کو ایک نوٹم میں بتایا کہ ’انڈین طیاروں کے گزرنے کے لیے پاکستان کی فضائی حدود 24 اپریل 2026 تک بند رہیں گی۔‘
نوٹم کے مطابق ’پاکستان کی فضائی حدود انڈین رجسٹرڈ طیاروں کے لیے مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘
پی اے اے کا کہنا ہے کہ ’انڈین ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیرِاستعمال تمام طیاروں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی، فضائی حدود کی اس پابندی میں انڈین فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔‘
یاد رہے کہ پاکستان نے 24 اپریل 2025 سے انڈین رجسٹرڈ طیاروں (سول اور فوجی) کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں۔
یہ انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل 2025 کو سیاحوں کی ہلاکت کے بعد انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بعد ایک جوابی اقدام تھا۔
اس پابندی کے بعد انڈین ایئرلائنز کو مشرق وسطیٰ، یورپ اور شمالی امریکہ کے لیے طویل روٹس سے سفر کرنا پڑا رہا ہے جس سے انہیں بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔

شیئر: