Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 998 نئے کیسز

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 2 لاکھ سے زیادہ نئے کورونا ٹیسٹ ہوئے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعے کو کورونا وائرس کے 998 نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے جبکہ 989 صحت یاب ہوگئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ نے وزارت صحت کےحوالے سے مزید کہا ہے کہ متاثرین میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 2  کی موت واقع ہوئی ۔ وبا کے آغاز سے اب تک مرنے والوں کی کل تعداد  2337 تک پہنچ گئی۔
کورونا وائرس سے اب تک متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد  996775 ہوگئی ہے جبکہ   975590 افراد اس وائرس سے صحتیاب ہوچکے۔
اماراتی وزارت صحت  کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے  244993 نئے  ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ریاستی پالیسی پے کہ زیادہ سے زیادہ افراد کے کورونا ٹیسٹ  کیے جائیں تاکہ احتیاطی تدابیر بروقت اختیار کی جاسکیں۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: