Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی فورسز کے حوثیوں کے خلاف 779 حملے، 87 جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعوی

تعز میں حوثی حملے میں گیارہ شہری ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوئے ( فوٹو: سکرین گریب)
یمن کی سرکاری افواج نے سنیچر کو مختلف محاذوں پر حوثیوں کے خلاف 647 آپریشنز کیے۔ دعوی کیا ان کارروائیوں میں حوثی ملیشیا کے 87 کمانڈر اور جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔
فوجی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ’آپریشن ڈان آف یمن‘ کے ایک حصے کے طور پر کی جانے والی کارروائیوں میں حوثیوں کی پوزیشنز، اجتماعات، کمک، گاڑیوں، مارٹر سائٹس اور اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔
ان کارروائیوں میں 24 فضائی حملے، 725 آرٹلری اٹیک اور 50 ڈرون حملے شامل ہیں۔ 63 فوجی گاڑیوں اور دیگر ساز و سامان تباہ یا ناکارہ بنانے کا بھی دعوی کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بیان میں کہا پاپولر ریزسٹنس فورس کی سپورٹ، لڑاکا طیاروں اور ڈرونز کی مدد سے سرکاری فورسز تعز، مارب، الجوف، لحج، ابین، الضالع، شبوہ اور دیگر محاذوں پر بھی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔  
ترجمان نے الزام لگایا حوثی ملیشیا نے تعز کے شہری علاقوں پر میزائل، مارٹر گولوں اور ڈرونز سے حملے کیے جس سے گیارہ شہری ہلاک اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ایک گاؤں میں حوثیوں کی جانب سے داغے جانے والے میزائل کے ٹکڑے لگنے سے دو لڑکیاں جبکہ الضالع میں ایک شہری سنائپر ی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے۔
سرکاری افواج کا کہنا ہے تمام اہداف کے حصول تک ’ڈان آف یمن‘ مہم کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
 بیان میں بین الاقوامی انسانی قوانین، شہریوں اور سول انفرا سٹرکچر کے تحفظ کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

 

شیئر: