Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات 29 ستمبر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 247.53 اور یورو کی قدر 221.54 روپے رہی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 232.12 روپے تھی جو جمعرات کو 2.49 روپے کم ہوکر 229.63 روپے ہوگئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ کرنسی ایکسچینج مارکیٹ رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت 61.00، اماراتی درہم کی قدر 62.51، کویتی دینار 739.51، عمانی ریال 596.35، بحرینی دینار 609.05 اور قطری ریال کی قیمت 62.50 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 247.53 اور یورو کی قدر 221.54 روپے رہی۔
29 ستمبر کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 227 اور قیمت فروخت 230 جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 60.3 اور قیمت فروخت 61 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم کی قیمت خرید 61.5 اور قیمت فروخت 62.2، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 242 اور قیمت فروخت 245 جب کہ یورو کی قیمت خرید 217 اور قیمت فروخت 219.5 روپے رہی۔

شیئر: