بالی وڈ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کا ایک پرانا ڈانس سین ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس میں پاکستانی اداکار فواد خان اور رنبیر کپور ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔
ویڈیو میں فواد خان کے انداز نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے اور بعض انہیں رنبیر کپور پر بھاری قرار دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
سماجی رابطے ایکس اور انسٹاگرام پر گردش کرنے والے اس کلپ میں رنبیر کپور فلم کے کردار ایان کے روپ میں ڈانس کرتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ فواد خان ڈی جے علی کے کردار میں موجود ہیں۔
ایکس پر یانگ گوئی نامی صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ حیران کن ہے کہ ’فواد خان نے ڈانس میں مہارت نہ رکھنے کے باوجود‘ کس قدر آسانی سے رنبیر کپور کی توجہ اپنے حصے میں کر لی۔
صارف کے مطابق اس منظر میں رنبیر اداکاری نہیں بلکہ حقیقت میں فواد سے ’حسد کرتے‘ دکھائی دے رہے تھے۔
It’s not even funny how easily Fawad Khan overshadowed and little bro’d Ranbir in this song even though he’s not a great dancer. Ranbir wasn’t even acting in this scene, he was actually jealous. https://t.co/Vavan8X4yS
— yang goi (@GongR1ght) November 26, 2026
فواد خان کے حق میں آنے والے ردعمل میں انسٹاگرام اکاؤنٹ ’دی لالی وُڈ پکچرز‘ نے بھی ایک میم شیئر کیا، جس پر لکھا تھا کہ ’جب فواد خان نے اے دل ہے مشکل کے ہیرو کو پیچھے چھوڑ دیا۔‘
اس پوسٹ میں فواد خان کو فاتح اور رنبیر کپور کو حیران دکھایا گیا ہے۔
ایک اور انسٹاگرام کلپ میں فواد خان کے کردار ڈی جے علی کا مکالمہ بھی صارفین کی توجہ حاصل کر رہا ہے، جس میں وہ رنبیر کپور کے کردار ایان سے کہتے ہیں کہ ’تمہاری محبت اتنی مضبوط تھی کہ میری محبت اس کے سامنے کچھ نہیں تھی۔‘
اس منظر کے حوالے سے دونوں اداکاروں کے مداحوں کے درمیان بحث بھی شروع ہو گئی ہے۔ جہاں بعض صارفین فواد خان کی شخصیت اور انداز کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہوں نے مختصر سے منظر میں سب کی توجہ حاصل کر لی، وہیں کچھ نے رنبیر کپور کی اداکاری کا دفاع کیا ہے۔
ایکس پر نندنی ایم نامی صارف نے یانگ گوئی کی رائے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ اگر ناظرین کو رنبیر کپور واقعی فواد خان سے حسد کرتے دکھائی دیے تو اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے اپنا کردار بہترین انداز میں نبھایا۔
ان کے مطابق اس منظر کا مقصد ہی یہ دکھانا تھا کہ فواد خان کا کردار محفل پر چھایا ہوا ہے، جبکہ رنبیر کا کردار اسے دیکھ کر اندر ہی اندر جل رہا ہے۔
If you thought Ranbir was actually jealous, then he played the whole sequence perfectly. The whole point here is Fawad owning the room while Ranbir's character watches and burns. That is not Ranbir being little bro'd but Ranbir acting like he is being little bro'd and seems like he was very convincing at it here
— Nandini M (@your_niaaaa) November 26, 2026
رنبیر کپور کے مداحوں نے بھی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کی اداکاری کا دفاع کیا۔
اس پوسٹ کے ساتھ لکھا گیا کہ ’رنبیر ڈانس میں بھی اداکاری کرتے ہیں۔‘ اس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رنبیر کا بے ترتیب ڈانس دراصل فلم میں ان کے کردار کی ٹوٹی ہوئی کیفیت کی عکاسی کرتا ہے۔
دوسری جانب ایکس پر پراجل رائے نامی صارف نے بھی رنبیر کپور کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’رنبیر کپور اداکاری میں فواد خان سے کئی گنا بہتر ہیں، جبکہ فواد خان اوسط درجے کے اداکار ہیں اور آیوشمان کھرانہ کا مقابلہ بھی نہیں کر سکتے۔‘
Ranbir Kapoor as an actor can mog Fawad Khan in at least 10 different ways. That scene was clearly framed to make Ranbir look jealous of Fawad, but honestly, Fawad is a very average actor. He can’t even compete with someone like Ayushmann Khurrana when it comes to acting. https://t.co/xxxRKoXg9E
— Prajwal Rai (@Prajwal77127052) November 26, 2026











