Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسٹن بیبر کا دورہ ہند مکمل

ممبئی .... کینیڈا کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر ہند کے دو روزہ دورے اور اس دوران ممبئی میں اپنے کنسرٹ کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔ بدھ کی شب ہونے والا یہ شو جمعرات کو صبح تک جاری رہا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے مشہور گانے سنائے۔ اس شو پر اداکاروں اور انکے مداحوں نے مختلف تبصرے کئے ہیں۔ بالی وڈ کے چند اداکاروں کا کہنا تھا کہ اس شو میں شرکت وقت کا ضیاع تھا جبکہ نوجوانوں نے کہا کہ انہیں بہت زیادہ لطف آیا۔ بیبر کو قریب سے بھی دیکھنے کا موقع ملا۔ بیبر جب اسٹیج پر آئے تو اس وقت زبردست آتشبازی کی گئی۔ انہوں نے ”مارک مائی ورڈز“ سے اپنے کنسرٹ کا آغاز کیا اورپھر”بوائے فرینڈ“ گایا۔ جو اپنے دور کا انتہائی مقبول گانا ہے۔ اداکارہ و ماڈل ایلاریکا جانسن نے شو کی میزبانی کی۔ بیبر کے لئے ایک خوبصورت تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں بالی وڈ اداکاروں نے بھی شرکت کی۔ اسٹیج پر بیبر کے آنے سے قبل ہندوستانی فنکاروں نے سامعین کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ جسٹن کے عملے نے اسکرین پر اسکی ایک وڈیو دکھائی جس میں وہ ایک بس میں پسماندہ بچوں سے باتیں کرتے نظر آرہے ہیں۔ جسٹن نے ان بچوں کو اپنے کنسرٹ کیلئے 100 پاس بھی دیئے۔ تقریباً45ہزار سے زیادہ شائقین ممبئی کے اسٹیڈیم میں شو کیلئے موجود تھے۔

شیئر: